جنوبی افریقا سے بدترین شکست، دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر

جنوبی افریقا سے بدترین شکست، دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر

ممبئی : آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو229 رنز سے شکست دیدی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ہار کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ 9 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ 

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ رن کا انبار  لگادیا اور  50 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنا ڈالے۔ 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی 

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 4، ریزا ہینڈرکس85 اور ریزی وین ڈوسین 60 رن پر آؤٹ ہوئے۔ایڈن مرکرم نے 48 اور ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رن کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور  12 چوکے شامل تھے، مارکو جینسن نے بھی 42 گیندوں پر 75 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور  ریکی ٹاپلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں