Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بین الالتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بین الالتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر پیغام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مختلف تہذیبوں کے درمیان بات چیت ہی امن، ترقی اور انسانیت کی بہبود کا واحد راستہ ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ احترام اور برداشت کا کلچر ہی جنگ اور نفرت کا مؤثر جواب ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا علمبردار رہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمیں مکالمے کی روح کو سمجھنا ہوگا اور اختلافات کو دشمنی کا بہانہ بنانے سے باز رہنا ہوگا۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کا حل بھی بامعنی مذاکرات ہی قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائے۔

ٹیگز: