Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھیلوں کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھیلوں کے عالمی دن پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ جھیلیں نہ صرف قدرت کا حسن ہیں بلکہ حیاتیاتی زندگی اور ماحول کی بقا کی علامت بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جھیلوں کو سیاحتی مراکز بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خوشاب، کلرکہار اور دیگر علاقوں کی قدرتی جھیلوں کو محفوظ رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھیلوں کا قدرتی ماحول بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب سیاحت اور قدرتی توازن کو ملحوظ رکھتے ہوئے ترقی کر رہا ہے، اور جھیلوں کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بھی یہ قدرتی خوبصورتی مل سکے۔

ٹیگز: