سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار324 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ 
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ 
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1 ہزار 834 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں