Get Alerts

ایران کے خلاف جنگ اختتام کے قریب، ہزاروں اہداف نشانہ بنائے گئے، ٹرمپ کا دعویٰ

 ایران کے خلاف جنگ اختتام کے قریب، ہزاروں اہداف نشانہ بنائے گئے، ٹرمپ کا دعویٰ

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اب تک 5000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نئی قیادت بھی نشانہ بنائی جائے گی اور مکمل فتح حاصل ہونے کے بعد دشمن مزید پیچھے دھکیلا جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے بغیر ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر حملہ کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے اور امریکی فورسز نے ایرانی ڈرونز اور بحری جہازوں کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، لیکن حملوں کے ذریعے دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا۔ ایران پر کچھ پابندیاں کم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تاکہ تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹرمپ نے ایران کو “کراس بارڈر دہشت گردی” کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس اور حزب اللہ اس کی مثالیں ہیں اور امریکا کسی کی دھمکی سے نہیں ڈرتا۔

ٹیگز: