Get Alerts

اسرائیل کا ایران اور لبنان میں ہزاروں اہداف پر حملے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران اور لبنان میں ہزاروں اہداف پر حملے کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایران میں 300 اور لبنان میں 170 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

فوجی ترجمان ایلا واویہ نے بتایا کہ فضائیہ نے ملٹری اور ایئر انٹیلی جنس کی رہنمائی میں ایران کے حکومتی ڈھانچے کو حملوں کا نشانہ بنایا اور اہم اہداف حاصل کیے۔

واویہ کے مطابق ایک حملے میں پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے ایئر ڈیفنس کمانڈ آپریشن روم کو نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے فضائی دفاع میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے بقول اس حملے سے ایرانی دفاعی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول صلاحیتوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

ٹیگز: