تل ابیب/مشرق وسطیٰ: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے بعد اسرائیل میں ایرانی حملے شدت اختیار کر گئے۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، دو مزید اسرائیلی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اب تک مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی میزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ چار امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ ایران کے حملوں میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہوا، جس کے بعد آپریشن “ایپک فیوری” میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی کہ یہ امریکی فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا۔