Get Alerts

ایران میں نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر جشن

ایران میں نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر جشن

تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے جشن منانا شروع کر دیا۔ تہران سمیت ملک کے دیگر شہروں میں لوگ قومی پرچم اور مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور تصاویر پر گل پاشی کی گئی۔

پاسداران انقلاب نے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ان کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ موجودہ حساس حالات میں نئے رہنما ملک کی قیادت کر سکتے ہیں اور دشمنوں کی توقع کے برخلاف خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب کامیابی سے ہو گیا۔

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں اور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی کھل کر نئے سپریم لیڈر کی حمایت کا اعلان کیا اور عوام سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی۔ علی لاریجانی نے زور دیا کہ نئے رہنما کے گرد قومی اتحاد قائم کرنا ضروری ہے اور مجلس خبرگان کے واضح فیصلے کا شکریہ ادا کیا۔ 

ٹیگز: