Get Alerts

ایران میں قیادت کی تبدیلی: صدر آصف زرداری کا مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے تہنیتی پیغام، خطے میں امن کی امید کا اظہار

ایران میں قیادت کی تبدیلی: صدر آصف زرداری کا مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے تہنیتی پیغام، خطے میں امن کی امید کا اظہار

اسلام آباد : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں ایران کی نئی قیادت کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ      خطہ اس وقت شدید کشیدگی اور مختلف تنازعات کی زد میں ہے۔     انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔    صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ  جلد خطے کے عوام کے لیے حالات بہتر ہوں گے اور امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
صدرِ مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ 

ٹیگز: