خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ

خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پشاور : خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول نہیں جاتا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے پی حکومت نے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے کروایا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ کا تقریباً ہر چوتھا بچہ سکول سے باہر ہے۔ اس وقت 60 لاکھ 17 ہزار بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ 18 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ سکولوں سے باہر بچوں کی شرح 23 فیصد ہے۔ سکولوں سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار بچیاں اور چھ لاکھ 12 ہزار لڑکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل
 ان بچوں میں 11 لاکھ 52 ہزار ایسے بچے بھی شامل ہیں جو زندگی میں کبھی سکول نہیں جا سکے۔ چھ لاکھ 48 ہزار بچے سکول میں داخل تو ہوئے اور بعد میں سکول چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کی بڑی وجوہات میں غربت، سکولوں کا دور ہونا اور تعلیم سے لگاؤ نہ ہونا شامل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب معافی مانگے یا پھر مستعفیٰ ہو کر گھر چلے جائیں، نواز شریف
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں