اب آپ ٹویٹر کے ذریعے بھی پیسے کما سکتے ہیں

خوشخبری: اب آپ ٹویٹر کے ذریعے بھی پیسے کما سکتے ہیں

کیلیفورنیا: امریکا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب ہمارے صارفین ایک دوسرے کیساتھ رابطے کے ساتھ ساتھ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر نے اس حوالت سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے ٹاپ جار کا نام دیا گیا ہے۔

ٹویٹر حکام کا کہنا ہے کہ ٹاپ جار فیچر کے ذریعے صارفین کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں اکاؤنٹ بائیو میں ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ڈالر اس صارف کو دے سکیں گے جس کی ٹویٹ کو انہوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہو گا۔

c937dc137459bb62e3d7dc0cb6ac4dc2

اس کیلئے ضروری نہیں کہ ہمیشہ کسی ایک ہی موضوع پر 280 الفاظ پر طبع آزمائی کی جائے۔ یہ الفاظ کسی کو میک اپ کی ٹپس دینے کی بھی ہو سکتی ہیں یا آپ کسی خبر کا تجزیہ بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کسی مالی مشکل میں پھنس چکا ہے اور آپ اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

ٹویٹر نے اپنے اس نئے اقدام کا اعلان خود ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے جس میں صارفین کو خوشخبری دی گئی ہے کہ اب یہ پلیٹ فارم انھیں پیسے کما کر بھی دے سکتا ہے۔ اس ٹویٹ میں پیسے کمانے کا طریقہ بھی سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر کی جانب سے اس فیچر کو ابھی محدود لوگوں تک رسائی دی گئی ہے تاکہ اس کو سچھی طریقے سے ٹیسٹ کرکے اس کے اچھے اور منفی پہلوؤں پر غور کیا جا سکے، اس کے بعد ہی اس ٹاپ جار فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔