Get Alerts

 "آپریشن بنیان مرصوص"، پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کی اہم عسکری تنصیبات پر حملہ

 

راولپنڈی:بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایئربیسز پر حملے کے بعد، پاکستان نے فوری طور پر "آپریشن بنیان مرصوص" کے تحت جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس آپریشن میں بھارت کی اہم فوجی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج نے بھارت کے 20 سے زائد اہم عسکری اہداف پر حملے کیے۔برہموس میزائل ذخیرہ مکمل طور پر تباہ،اودھمپور ایئربیس اور اس کا دفاعی نظام ناکارہ کر دیا گیا ہے۔پٹھان کوٹ، جالندھر، گجرات، راجستھان اور چندی گڑھ میں بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئےہیں۔دہلی تک میزائل کی ضرب پہنچنے سے بھارت کے دارالحکومت کو جنگ کے اثرات کا سامنا ہواہے۔
پاک فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔پاکستانی فوج نے بھارتی جاسوس ڈرونز کو اپنے فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں مار گرایا۔ لاہور اور پشاور کے قریب دونوں ڈرونز تباہ کیے گئے۔
پاکستان کی سائبر فورس نے بھارت کی ریاستی مشینری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے 1744 ویب سرورز اور 10 بڑے توانائی کے نظاموں کو تباہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، انڈین ریلوے، دہلی گیس اور کشمیر پاور نیٹ ورک بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی مزید جارحیت کی صورت میں فوری اور مکمل ردعمل دیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: