اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور اس کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق، یہ خطاب موجودہ سیکیورٹی صورتحال، بھارت کی حالیہ دراندازی، اور افواج پاکستان کے جوابی اقدامات کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر کے انہیں پاک فوج کے جاری آپریشن "بنیان مرصوص" اور مجموعی قومی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ قومی قیادت نے افواج پاکستان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔