Get Alerts

بھارت نے وار کیا، پاکستان نے تاریخ رقم کی، اب دہلی کے دہلنے کی باری

بھارت نے وار کیا، پاکستان نے تاریخ رقم کی، اب دہلی کے دہلنے کی باری

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، لیکن پاکستان نے دن کی روشنی میں اس کا غرور مٹی میں ملا دیا۔ آپریشن "بنیان مرصوص" نہ صرف ایک جواب تھا بلکہ یہ مکمل فیصلہ تھا جو دشمن کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

بھارت نے نور خان، شورکوٹ، اور مرید ایئربیسز پر بزدلانہ حملے کر کے جنگ کا آغاز کیا، مگر پاکستان نے فوراً "آپریشن بنیان مرصوص" شروع کیا، جو ایک طوفانی اور فیصلہ کن حملہ تھا۔ پاکستانی افواج نے دشمن کی عسکری تنصیبات پر ایسا حملہ کیا کہ بھارت کا غرور ٹوٹ کر زمین بوس ہو گیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بھارت کے دفاعی نظام کو چیلنج کیا بلکہ ایک مضبوط پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس حملے نے عالمی سطح پر پاکستان کی طاقت اور صلاحیت کو اجاگر کیا، اور بھارت کے لیے ایک تلخ سبق ثابت ہوا۔

پاکستان زندہ باد!

ٹیگز: