Get Alerts

معرکہ حق کا ایک سال مکمل؛ پاک فضائیہ کی مختلف بیسز پر پروقار تقریبات، شہداء اور غازیوں کی خدمات کو سراہا گیا

معرکہ حق کا ایک سال مکمل؛ پاک فضائیہ کی مختلف بیسز پر پروقار تقریبات، شہداء اور غازیوں کی خدمات کو سراہا گیا

اسلام آباد/سرگودھا :ملکی دفاع کی تاریخ کے درخشاں باب "معرکہ حق" کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے مختلف مراکز میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کے ذریعے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور لازوال جرات دکھانے والے غازیوں کی خدمات کو سراہا گیا۔
مرکزی تقریبات پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی (رسالپور)، ایئرمین اکیڈمی (کورنگی، کراچی) اور پی اے ایف بیس مصحف (سرگودھا) میں منعقد ہوئیں، جہاں افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریبات میں مہمانِ خصوصی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ملکی سلامتی و شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، جس سے فضا "پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔
مقررین نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور شہداء کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔

ٹیگز: