امام الحق کے تمام سی ٹی سکین کلیئر،جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے:پی سی بی

امام الحق کے تمام سی ٹی سکین کلیئر،جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے:پی سی بی
کیپشن: تصویر بشکریہ اے ایف پی

لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں باﺅنسر لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال پہنچنے والے پاکستانی بیٹسمین امام الحق کے تمام سی ٹی سکین کلیئر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی انجری کے حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر کے تمام سکین کلیئر ہیں، امام الحق جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق کی دیکھ بھال کے لیے فزیو تھراپسٹ ان کے ساتھ ہوں گے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امام الحق اب بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق باو¿نسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
امام الحق نے فرگوسن کے باؤنسر پر پل شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بلے پر نہ آ سکی اور سیدھی ہیلمٹ پر جا لگی، شدید تکلیف کے باعث امام الحق گراؤنڈ میں لیٹ گئے۔


بعد ازاں قومی ٹیم کے فزیو نے گراؤنڈ میں آ کر امام الحق کا طبی معائنہ کیا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔