ورلڈ کپ: افغانستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: افغانستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: File

احمد آباد:  بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں  افغانستان نےجنوبی افریقہ کخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

020923c7daa23fe8d44581260739c112

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 42واں میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔آسٹریلیا نے اب تک  8میچز  میں سے6میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر12پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے نمبرپر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 8میچز میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہیں۔


 
دونوں ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ میں صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ کو افغانستان پر برتری حاصل ہے۔

پلیئنگ الیون

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان ، نوین الحق، نور احمد


جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر،اینڈیل پھہلوکوایو،جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی

مصنف کے بارے میں