اسلام آباد: سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی۔
ترمیمی بل کی 56 شقوں اور 3 شیڈولز کی منظوری دی گئی۔ ووٹنگ کے دوران 64 اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے 25، مسلم لیگ (ن) کے 20 اور 6 آزاد سینیٹرز شامل تھے، جبکہ ایم کیو ایم کے 3، اے این پی کے 3، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 4 اور ق لیگ کے ایک سینیٹر نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے ساتھ ہی ایوان میں حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل رہی۔