راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنۂ خوارج کے دہشتگردوں کی جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے کالج کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی۔ تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دو دہشتگرد عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔