اسحاق ڈارکی جائیدادنیلامی سے متعلق تفتیشی افسرکی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع

اسحاق ڈارکی جائیدادنیلامی سے متعلق تفتیشی افسرکی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیدادنیلامی سے متعلق کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ ا سحاق ڈارکی جائیدادنیلامی سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ اسحاق ڈارکے اکاونٹس اوررقوم کی تفصیلات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ۔

اس موقع پر تفتیشی افسرنادرعباس نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جبکہ اسحاق ڈار،اہلیہ اوربیٹے کے 3 پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈاراوران کی کمپنیوں کے اکاونٹس میں 5کروڑ 83 لاکھ روپے موجود ہیں اور اسحاق ڈارکی گاڑیاں تحویل میں لینے کیلئے رہائشگاہ پرچھاپہ ماراگیا تھالیکن اسحاق ڈارکی رہائشگاہ پرگاڑیاں موجود نہیں تھیں۔