Get Alerts

حماس نے غزہ جنگ بندی اور مستقل امن کے معاہدے کا اعلان کر دیا

 حماس نے غزہ جنگ بندی اور مستقل امن کے معاہدے کا اعلان کر دیا

غزہ : حماس نے غزہ کے بارے میں جنگ بندی اور مستقل امن کے معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج انہوں نے جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور ثالث فریقوں اور امریکی انتظامیہ سے اس کا تحفظ حاصل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ معاہدے میں رفاح کراسنگ کو دونوں اطراف کے لیے کھولنے کی شق بھی شامل ہے اور یہ جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بنے گی۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی فریق اور ثالثین اسرائیل کو معاہدے کی مکمل شرائط پر عمل درآمد کے پابند بنائیں تاکہ کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں اور تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ان کی تحریر کے مطابق اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹیں گی اور یہ پہلا قدم ہے جو مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف لے جائے گا۔ ٹرمپ نے قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکہ کے لیے ایک اہم دن ہے۔

اسرائیلی جانب سے بھی کہا گیا کہ یرغمالیوں کو گھر پہنچایا جائے گا، جبکہ حماس نے واضح کیا کہ معاہدہ غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلی انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے کو یقینی بنائے گا۔

ٹیگز: