بلاول بھٹو زرداری نے ناراض ممالک کو دوبارہ دوست بنایا،لوگوں کو امید ہے پیپلز پارٹی ملک کو غربت اور مہنگائی سے نکال سکتی ہے: شرجیل میمن

 بلاول بھٹو زرداری نے ناراض ممالک کو دوبارہ دوست بنایا،لوگوں کو امید ہے پیپلز پارٹی ملک کو غربت اور مہنگائی سے نکال سکتی ہے: شرجیل میمن

حیدر آباد : پی پی پی رہنما شرجیل میمن کاکہنا ہےکہ  لوگوں کو امید ہے پیپلز پارٹی ملک کو غربت اور مہنگائی سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں  پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ  لوگوں کو امید ہے پیپلز پارٹی ملک کو غربت اور مہنگائی سے نکال سکتی ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ   بلاول بھٹو زرداری نے ناراض ممالک  کو دوبارہ دوست بنایا۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی حیدرآباد کی تمام سیٹیں جیتے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کیا۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلی بار ایک جیالا میئر حیدرآباد منتخب ہوا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کہیں بہتر کارکردگی رہی تو وہ سندھ حکومت کی رہی۔سابق صوبائی وزیر جام خان شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے منصوبے بلاول بھٹو نے دیے ہیں۔ عبدالستار ایدھی روڈ کے ایک فیز پر کام مکمل ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں