Get Alerts

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد  20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی 

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد  20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی 

پشاور:پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔

وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ججز کی تعداد بڑھا نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 


دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔خیال رہے کہ حکومتی رکن کے بل میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 تجویز دی گئی ہے۔

ٹیگز: