اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
عدالت نے چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرلز پولیس، ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
سماعت کے دوران 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے امن و امان اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔