Get Alerts

صحت کا شعبہ عالمی معیار کے مطابق بنانے کا عزم، مصطفیٰ کمال

صحت کا شعبہ عالمی معیار کے مطابق بنانے کا عزم، مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام اور شعبہ صحت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق نمائش میں 200 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں، جبکہ تین روزہ نمائش کے دوران 30 سے زائد کانفرنسیں منعقد ہوں گی اور متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ملک کی پہلی قومی ویکسین پالیسی تشکیل دے کر منظور کرلی گئی ہے۔ حکومت مقامی اور بین الاقوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں اور نرسوں کی طبی و نرسنگ تعلیم کو منظم کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

ٹیگز: