قومی اسمبلی میں آج نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا

قومی اسمبلی میں آج نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آج نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں، پی ٹی آئی نے (ن) لیگی صدر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے جن کو مسترد کر دیا گیا۔ 
پی ٹی آئی کے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف مالی کرپشن کے چارجز ہیں، دنیا کا پہلا وزیراعظم ہو گا جو 10 مہینے سے ضمانت پر ہے، کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے احسن اقبال اور بابر اعوان میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں