عمران خان پاک ،بھارت تعلقات بہتر بنائیں:کنگنا رناوت کی اپیل

عمران خان پاک ،بھارت تعلقات بہتر بنائیں:کنگنا رناوت کی اپیل
کیپشن: Image by NDTV.com

ممبئی:ناموربالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑکے التجا کی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار

بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتربنانے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ دونوں ممالک میں درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث ہمارے جوان شہید ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد عمران خان کے قوم سے خطاب کے بارے میں کنگنا نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی تقریرکی تھی۔ کنگنارناوت نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہاتھ جوڑ کرعمران خان سے التجا کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار اور بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان

واضح رہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو سمیت متعدد بھارتی شخصیات کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں