محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

 لاہور: مون سون کا دوسرا سسٹم جوبن پر ملک بھر میں موسلادھار بارشیں جاری، کئی شہروں میں بازار اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب میں کئی شہروں میں بادل کھل کر برسے، راولپنڈی، اٹک، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، لیہ، جھنگ، ڈی جی خان، چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، دیر، بالاکوٹ، تخت بھائی، سیدو شریف، کاکول، ڈی آئی خان میں بھی بارش۔ سب سے زیادہ بارش مالام جبہ میں 141 ملی میٹر ریکارڈ، بلوچستان میں قلات، سبی، ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان، برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔