ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت دینے پر متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس جاری

ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت دینے پر متعلقہ حکام کو قانونی نوٹس جاری

اسلام آباد: ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دینے پر چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے نوٹس میں موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کی شب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور انتظامیہ نے اس اعلان کے بعد سٹیڈیم کی صرف اکھاڑ دی اور کہا جا رہا ہے کہ ایسا صرف جلسے کیلئے کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں