اسلام آباد :پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے جشن میں معروف گلوکار جواد احمد نے ایک خصوصی ملی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی دلکش آواز کے ذریعے جذبۂ حب الوطنی کو نئے سرے سے جگایا ہے۔
اس نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد" کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو نمایاں کرتے ہیں۔ یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔
نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین کی تشبیہ دی گئی ہے، جو ان کی بہادری اور جرات کو ظاہر کرتی ہے۔ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے جذبات نمایاں ہیں، جو قوم میں جذبۂ اتحاد اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
یہ ملی نغمہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی شاندار فتح کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں وطن سے محبت کی روشنی کو جلا بخشنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔