اترکاشی : اترکاشی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بھارتی فوج کے متعدد اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد کی گمشدگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارتی جریدے "منٹ" کے مطابق دھارالی گاؤں میں موسلا دھار بارش نے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ کر دیں اور فوجی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی ایسے سانحات کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس دوران بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی ہے۔
پانچ دن گزرنے کے باوجود لاپتہ اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے، جو ناقص انتظامات اور حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
مودی حکومت فوجی ہلاکتوں کو چھپانے اور اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے میں مصروف ہے۔ گودی میڈیا بھی فوجی نقصانات کو چھپاتے ہوئے مودی سرکار کے پروپیگنڈے کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ قدرتی آفات میں فوجیوں کی ہلاکتیں چھپانا مودی حکومت کی غیر ذمہ داری اور نااہلی کی عکاسی ہے۔