Get Alerts

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 2058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 373 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹیگز: