ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں ایک بار پھر اضافہ، امریکا سرفہرست

ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں ایک بار پھر اضافہ، امریکا سرفہرست

اسٹاک ہوم: گزشتہ برس دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت ایک مرتبہ پھر زیادہ ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سِپری کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2016 میں عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 374.8 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے گئے۔

یہ تجارت 2015 کے مقابلے میں1.9 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی وجہ سے جنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدا۔

اسلحہ ساز امریکی اداروں نے سب سے زیادہ یعنی 57.9 فیصد ہتھیار فروخت کیے۔ سِپری کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں سے اسلحے کی خرید و فروخت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں