عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل مودی حکومت کو تین اہم ریاستوں میں شکست

عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل مودی حکومت کو تین اہم ریاستوں میں شکست
کیپشن: image by twitter

ممبئی:بھارتی حکومتی پارٹی بی جے پی کو عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل ریاستی انتخابات میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔

149a2f0f54abfabc026644fe9ab68a4f

تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کو عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل تین اہم ریاستوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ، مودی حکومت کے لیے یہ انتخابات سے قبل بڑا چیلنج ہوگا۔

6593885ffd9bdddd23e44780d0804b92

اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی حاصل کر کے حکومتی جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، عام انتخابات میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے ۔

f8afb2f971420ec8d3533dfc68a813ce

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے عوام میں مقبولیت کافی حاصل کی ہے لیکن وہ نوجوانوں کو روزگار دینے اور کسانوں کو خوشحال بنانے کے اپنے وعدے پورے کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے ۔

f254d6aab50f68a90f6e21ad1160c372

دریں اثنا کانگریس جماعت دوبارہ حکومت میں آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ، عام انتخابات بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی کے لیے بھی چیلنج ہوگا کہ وہ کس طرح چھوٹی جماعتوں کو گروپس کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت کو کانٹے کی ٹکر دے پائیں گے۔

434fe58808cda6fd0ee1334a6b2269b0

حالیہ ریاستی انتخابات میں اسمبلی کی کل 230 نشستوں میں سے بھارتی جنتا پارٹی نے 104 نشستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس نے 117 نشستوں پر میدان مارا ہے ۔