پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 20 مارچ سے قبل عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا: فواد چوہدری

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 20 مارچ سے قبل عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا ہے کہ 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہ آیا تو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اور پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔‘ 

fd56c72d04b3f28698f9f9f6332a9f6a

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے، یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔‘ 

2fd846f75c77e0e1acdecdbb6bc08ce4

مصنف کے بارے میں