امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ دوران پروازگر کر تباہ

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ دوران پروازگر کر تباہ
سورس: file

واشنگٹن:امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دوران ٹریننگ طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرا جبکہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

دوسری جانب  امریکی فوجی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں