Get Alerts

تبت میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

تبت میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

تبت :تبت کے مختلف علاقوں میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کے باعث جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے۔

اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید آفٹر شاکس کا امکان ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: