یوکرین نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا 

Ukraine Russia, Moscow, Belarus

کیف :یوکرین نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ،روس کی طرف سے ایس 400جدید ترین میزائل سسٹم کی لانچنگ ،ایس یو 35 جیٹ طیارے پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین  نے  بیلا روس اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشقیں سلامتی کی صورت حال کو تباہ کرنے کا باعث بن سکتی ہیں،جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ،کسی بھی وقت ہمارے ملک میں در اندازی ہو سکتی ہے ۔

انٹر نیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بیلاروس میں 10 روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے اور ساتھ ہی دفاعی اہمیت کے حامل بحر اسود کی بندرگاہ پراپنے چھ بحری جہاز لنگر انداز کر دیے ہیں۔

جنگی مشقوں میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی حصہ لے رہے ہیں، جبکہ علاقے میں ایس۔ 400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائل سسٹم ، 'ایئر ڈیفنس سسٹمز ' اور ایس یو ۔35 جیٹ طیاروں کے بیڑے موجود ہیں۔ یہ جنگی مشقیں یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 210کلومیٹر شمال میں کی جارہی ہیں۔