Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 103 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں اچانک تیزی آئی تھی، جو کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس تیزی کے باعث انڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئی ہے، اور 12 پیسے سستا ہو کر 279.10 روپے پر پہنچ گیا، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 279.22 روپے تھی۔

ٹیگز: