Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 112,524 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا، جب انڈیکس 478 پوائنٹس کمی کے ساتھ 112,085 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کم ہو کر 279.15 روپے ہوگئی، جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے۔

ٹیگز: