امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن:ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکہ نے ایران پرلوہے، معدنیات، تعمیرات ، مینوفیکچرنگ اورٹیکسٹائل سیکٹر پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منیوچن نے کہا ہے کہ نئی پابندی کے بعد چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکتا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ایرانی کمپنی پر مختلف نوعیت کی 17پابندیاں لگائی گئی ہیں اور پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارت کرنے والے افراد کے امریکہ میں اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔

سٹیون منیوچن کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکہ پر حملے کرنے والے ایران کے آٹھ سینئر اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نزدیک ان پابندیوں کے نتیجہ میں ایران پر نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو بڑھانے اورپراکسی نیٹ ورکس چلانے کے لئے درکار رقم کے ذرائع بند ہو جائیں گے۔