دانیال عزیز کے مقابلے میں جس کو ن لیگ کا ٹکٹ ملا وہ شریف آدمی ہے: احسن اقبال

دانیال عزیز کے مقابلے میں جس کو ن لیگ کا ٹکٹ ملا وہ شریف آدمی ہے: احسن اقبال

نارووال : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا  ہےکہ نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو ٹکٹ ملا ہے وہ شریف آدمی ہے۔ 

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ نارووال میں میرا کوئی بسوں کا اڈا نہیں، پہلے سیاستدان تھانے، کچہری کی سیاست کر رہے ہیں، یہاں کے سیاستدان ستر سال کی اپنی کارکردگی کا ثبوت دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ سیاست دان صرف اپنے اڈوں کی سیاست کو محفوظ کر رہے ہیں، دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے 75 کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ شریف لوگ ہیں، ٹکٹ ہولڈر انوارالحق چودھری این اے 75 کی عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 76 اور پی پی 54 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، کون سا حلقہ بعد میں چھوڑنا ہے فیصلہ قیادت کرے گی، دانیال عزیز آزاد حیثیت سے الیکشن جیت جاتے ہیں تو کیا مسلم لیگ ن ان کو شامل کرے گی؟ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بے معنی سوال ہے۔

مصنف کے بارے میں