جے آئی ٹی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد نواز اب شریف نہیں رہے، عمران اسماعیل

جے آئی ٹی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد نواز اب شریف نہیں رہے، عمران اسماعیل

کراچی : رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز اب شریف نہیں رہے۔ایم کیو ایم اورپی ایس پی کانوازشریف سےاستعفےکامطالبہ خوش آیند ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت پر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کا مشکور ہوں.جےآئی ٹی رپورٹ سے معلوم ہوا اسحاق ڈار خیرات کھاتے ہیں.

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما عمران خان نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تو ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ کل پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی ہے اور اس بنا پر وزیراعظم نوازشریف ،مریم ، حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں