اسکارف کی بے حرمتی، ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

اسکارف کی بے حرمتی، ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا
کیپشن: خاتون نے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرایا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

تہران: ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سُنا دی گئی ہے۔42 سالہ شاپارک شجاریزادی کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: اریٹیریا اور ایتھوپیا کا سالوں پر محیط جنگ ختم کرنے کااعلان

شجاریزادی کو فروری میں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں۔

شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں