" اپنے ساتھ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں"، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 13 جولائی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کوطلب کرلیا ہے۔ نیب نے  190 ملین پاؤنڈ کے سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 13 جولائی کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے انہیں تفتش کےلیے 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے نیب پیشی کے دوران اپنے ساتھ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں۔نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں