لاہور: اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے براہِ راست لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان لے جائی گئی جہاں نمازِ جنازہ ادا کرکے انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، مرحومہ کی میت گھر نہیں لائی گئی اور ان کی تدفین قبرستان میں ہی عمل میں آئی۔ اس موقع پر خاندان کے چند قریبی افراد اور شوبز کے نمایاں فنکار موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 8 سے 10 ماہ پرانی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ لاش گل سڑ چکی تھی۔