ہرنائی :بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید7خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد64 ہو گئی ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں چھپے دہشتگردوں کو مؤثر حکمتِ عملی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔