Get Alerts

بلوچستان میں آپریشن "شعبان" جاری، مزید 3 خارجی ہلاک، 5 جولائی سے اب تک 105 جہنم واصل

بلوچستان میں آپریشن

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان" کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 خارجی مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) میں اب تک مجموعی طور پر 105 خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن "شعبان" پوری شدت سے جاری رہے گا۔ ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گی۔

ٹیگز: