Get Alerts

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 5 خارجی ہلاک، مجموعی تعداد 76 ہوگئی

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 5 خارجی ہلاک، مجموعی تعداد 76 ہوگئی

کوئٹہ: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان" جاری ہے، جس کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک ہلاک کیے جانے والے خارجیوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 114 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شعبان آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

ٹیگز: