Get Alerts

آپریشن شعبان میں بڑی کامیابی، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 91 ہوگئی

آپریشن شعبان میں بڑی کامیابی، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 91 ہوگئی

راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ فورسز نے دشوار گزار علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد انجام کو پہنچے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 129 خارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: